0

پی ٹی آئی حکومت نےعوام کے ناک میں دم کردیا، مسلم لیگ ایم پی اے

 شیر گڑھ (مانند نیوز ڈیسک) پی کے 55 سے  مسلم لیگ ( ن ) کے ایم پی اے اور ضلع مردان کے جنرل سیکرٹری جمشید خان مہمند نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے عوام کے ناک میں دم کردیا  ہے مہنگائی نے آسمان کی بلندیاں کو چھونے لگی سیاسی مخالفین کو بلیک میل کرنے کا سلسلہ جاری ہے حکومت نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا پی ٹی آئی کی نا اہل حکومت سے نجات کے لئے پی ڈی  ایم واحد راہ نجات ہے پی ڈی ایم متحد اور متفق ہیں پی ڈی ایم میں کوئی اختلاف نہیں پی ٹی آئی کی حکومت پی ڈی ایم سے خوفزدہ ہے پی ڈی ایم سے حکمرانوں کی خوف کا اندازہ اس بات سے با آسانی لگایا جاسکتا ہے کہ وہ پی ڈی ایم کے اندر اختلافات کی بے سر و پا خبریں پھیلا رہے ہیں وہ حاجی ربنواز  بانڈہ محمد افضل کورونہ میں ایک شمولیتی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے اجتماع سے مسلم  یوتھ ضلع مردان کے صدر ثاقب علی خان اصلاحی جرگہ کے ممبر عابد یوسفزئی  یوتھ ونگ پی کے 55 کے صدر شاہ خالد مہمند اور ساجد نثار نے بھی خطاب کیا اس موقع پر عزیزالرحمان عنایت الرحمن رحمان اللہ اور رازق وغیرہ نے اپنے خاندانوں دوست اور احباب سمیت مسلم لیگ ( ن ) میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا اس موقع پر مسلم یوتھ ونگ کے تحصیل صدر جمال خان جنرل سیکرٹری احمد خان پی کے 54 کے صدر قیصر خان جنرل سیکرٹری ماجد علی مہمند پی کے 54 سے مسلم لیگ ( ن ) سابق امیدوار اور سابق تحصیل ناظم ممتاز خان مہمند کے پی اے ملک سلیمان اور مسلم یوتھ ونگ کے رہنما فاروق مست خیل بھی موجود تھے ایم پی اے جمشید خان محمد نے مزید کہا کے سلیکٹڈ حکمرانوں نے ایک طرف سے عوام پر روزانہ  مہنگائی کے بم گراتے ہیں تو دوسری طرف سے ملک کو سیاسی انتشار کا شکار بنا دیا ہے حکمران اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لئے سیاسی مخالفین پر بے سروپا الزامات لگاتے ہیں اور ان کو ریاستی اداروں کے ذریعے سے ڈرا دھمکاتے ہیں  جس کے سبب ملک کے اندر اداروں اور عوام کے درمیان ملک و قوم کے درمیان بد اعتمادی کا گہرا خلیج پیدا ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام اور پی ٹی آئی کی حکومت مزید ایک ساتھ نہیں چل سکتے ہیں موجودہ سلیکٹڈ اور کرپٹ حکمرانوں سے قوم اور ملک کو نجات کو دلانے کے لئے واحد راستہ پی ڈی ایم کی تحریک ہے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم متحد اور متفق ہے پی ڈی ایم میں اختلافات کی خبریں حکمرانوں کے ڈس انفارمیشن ہیں ان ڈس انفارمیشن کے ذریعے سے سلیکٹڈ حکمران اپنے دلوں کو جھوٹی تسلیاں دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ نیا سال حکمرانوں کے لئے بد شگون ثابت ہو گا سلیکٹڈ حکمران چند دنوں کی مہمان ہیں مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف پہلے لانگ مارچ ہوگا اور پھر مناسب وقت پر استعفی پی ڈی ایم کے فارم سے پیش کئے جائیں گے اس موقع پر انہوں نے مسلم لیگ ( ن) میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو خوش آمدید کہا اور انہیں  مبارک باد دی اور محمد افضل کورونا کیلئے سوئی گیس کی سہولت کی فراہمی گلی کوچوں کی پختگی 50 کے وی ٹرانسفارمر کو 100 کے وی تک اپ گریڈ کرنے اور بجلی کے کھمبوں کی فراہمی کا اعلان کیا ۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں