0

چین میں سونے کی کان میں دھماکے، 12 کان کن پھنس گئے

 بیجنگ (مانند نیوز ڈیسک) چین میں سونے کی کان میں دھماکے سے 12 کان کن پھنس گئے، ریسکیو ورکرز مزدوروں کو زندہ نکالنے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین کے صوبے شین ڈونگ میں دھماکے سے دھسنی ہوئی سونے کی کان سے مزدوروں کی آوازیں سنی گئیں۔ رابطے کے لیے ریسکیو اہلکاروں نے ایک پتلا راستہ بنا رکھا ہے۔ کان کنوں نے ایک نوٹ لکھ کر بھیجا ہے جس پر لکھا ہے کہ انہیں میڈیسن اور خوراک کی اشد ضرورت ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں