0

کورونا وائرس، دنیا بھر میں ہلاکتیں 2039607 ہوگئیں

نیویارک،نئی دہلی، ماسکو، انقرہ (مانند نیوز ڈیسک) مہلک وباکورونا وائرس کے باعث دنیابھر میں ہلاکتیں 2039607ہو گئیں،مصدقہ کیسز9کروڑ54لاکھ80ہزار سے تجاوز کر گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں 405261ہوگئیں اور کیسز2کروڑ43لاکھ 6ہزار سے بڑھ گئے۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں 152311ہوگئیں،کیسز1کروڑ5لاکھ58ہزار سے تجاوز کر گئے۔روس میں 65085افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ کیسز کی تعداد35لاکھ44ہزار سے تجاوز کر گئی۔برازیل میں 209350افراد موت کی آغوش میں چلے گئے اورکیسز84لاکھ56ہزار ہو گئے۔برطانیہ میں ہلاکتیں 88000ہو گئیں،کیسزکی تعداد33لاکھ57ہزار سے بڑھ گئی۔فرانس میں 70142افراد موت کے منہ  میں چلے گئے جبکہ متاثرین کی تعداد 28لاکھ94ہزار تک پہنچ گئی۔ترکی میں 23832افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ کیسز23لاکھ80ہزار665ہو گئے۔اٹلی میں ہلاکتیں 81800ہو گئیں اور کیسز کی تعداد23لاکھ68ہزار سے تجاوز کر گئی۔دنیا میں کورونا کے 6 کروڑ 81 لاکھ 67 ہزار سے زائد مریض شفایاب ہوچکے اور 2 کروڑ 51 لاکھ 47 ہزار سے زائد زیر علاج ہیں۔mk/ah

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں