0

باپ نے پڑھائی پر توجہ نہ دینے پر بیٹے کو آگ لگادی

نئی دہلی (مانند نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست حیدرآباد دکن میں باپ نے پڑھائی پرتوجہ نہ دینے والے 10 سالہ بچے پرتیل چھڑک کر آگ لگا دی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق باپ نے بیٹے پر تارپین کا تیل چھڑک کا آگ لگائی، باپ کے تشدد کا نشانہ بننے والے 10سالہ بچے کا 60 فیصد جسم جل گیا ہے۔ جھلس کر زخمی ہونے والے بچے کی جان بچانے کے لیے ڈاکٹروں کی ٹیم پوری کوشش کررہی ہے۔جھلس کر زخمی ہونے والے بچے کا باپ پیشے کے لحاظ سے مزدور ہے اور اپنے بچے کو نذر آتش کرنے کے بعد سے مفرور ہے۔علاقہ پولیس کے مطابق یہ واقعہ حیدرآباد کے علاقے کوکتپلی ہاؤسنگ بورڈ میں پیش آیا ہے۔پولیس نے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں