0

بٹگرام، اسسٹنٹ کمشنر کا روز بنہ بازار دورہ

بٹگرام (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر بٹگرام عبدالحمید خان کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر آلائی  نور محمد آفریدی  نے گزشتہ روز بنہ بازار کا دورہ کیا، مختلف جنرل سٹورز، بیکریز، سبزی وفروٹ وغیرہ کے نرخنامہ اور دیگر ضروری اشیاء خوردونوش کی ایکسپائری،معیاراور قیمتیں  چیک کیں۔  دوکانداروں کو ہدا یت کی کہ عوام کو معیاری اور مقرر شدہ نرح پر اشیاء خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنائے اور کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں اور اس وباء کا مقابلہ صرف اور صرف احتیاطی تدابیر کے زریعے کریں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں