0

محکمہ ایریگیشن کا شیر گڑھ میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن

شیر گڑھ (مانند نیوز ڈیسک)  محکمہ ایریگیشن نے شیر گڑھ میں ناجائز تجاوزات کے خلاف  آپریشن کلین اپ کیا  آپریشن کی نگرانی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی حاجی فرمان علی کر رہے تھے اس موقع پر محکمہ ایریگیشن ٹی ایم اے تخت بھائی  کے اہلکاران اور پولیس کی بھاری نفری موجود تھی آپریشن ایکسیویٹر کے ذریعے سے کرایا گیا آپریشن کے دوران تھڑے سائن بورڈ  نہر پر بنائے گئے غیر قانونی پل  ہوٹل کیبن قصائیوں  کے تخت اور چھپڑ ھٹا دیئے گئے  لوگوں کے لاکھوں روپے کا نقصان ہو گیا تفصیلات کے مطابق منگل کے روز شیرگڑھ کے مین بازار میں محکمہ ایریگیشن کی نہر کے دونوں اطراف میں قائم کیے گئے ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کلین اپ کیا گیا آپریشن کی نگرانی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی حاجی فرمان علی کر رہے تھے اس موقع پر محکمہ ایریگیشن کے ایس ڈی او نذیر خان سب انجینئر بشیر خان تاج علی پٹواری سمیت محکمہ ایریگیشن کی بڑی تعداد میں اہلکاران ٹی ایم اے تخت بھائی کے انٹی انکروچمنٹ ٹیم کے اہلکار اور پولیس کی بھاری نفری موجود تھی آپریشن ایکسیویٹر مشین کے ذریعے سے کرایا گیا آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں تھڑے سائن بورڈز ہوٹل نہر پر بنائے گئے پل  قصائیوں کے تخت سبزی فروش اور پھل فرشوں کے کیبن  چھپڑ ہٹا دیئے گئے آپریشن کے دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی میڈم انیلہ فہیم نے تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کا خود معائنہ کیا اور موقع پر آپریشن کرنے والے عملے کو ہدایات جاری کر دیں ایک محتاط اندازے کے مطابق ناجائز تجاوزات قائم کرنے والوں میں سے بڑی مقدار میں سرکاری اراضی واگزار کرایا گیا اسی طرح سے ناجائز تجاوزات قائم کرنے والوں کے لاکھوں روپے کا نقصان بھی ہو گیا یاد رہے کہ محکمہ ایریگیشن ہر سال سردی کے موسم میں ناجائز تجاوزات کے خلاف اسی طرح کے آپریشن کراتے ہیں مگر چند روز بعد تجاوزات قائم کرنے والے دوبارہ محکمہ ایریگیشن کی سرکاری اراضی پر قابض بن کر از سر نو ناجائز تجازات قائم کرتے ہیں اس طرح سے یہ سلسلہ بدستور جاری ہے ۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں