0

ملاکنڈ لیوی نے پروفیسرکو قتل کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا

بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) ملاکنڈ لیوی نے پروفیسرکو قتل کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔ صوبیدار میجر ملاکنڈ لیوی فرید اللہ نے پوسٹ کمانڈرالہ ڈھنڈ نیک زمین اور پوسٹ کمانڈر بٹ خیلہ صاحب رحیم کے ہمراہ گرفتار ملزمان کو میڈیا کے سامنے پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایک مہینہ پہلے پنجن الہ ڈھنڈ میں مبینہ ملزمان فاتح رحمان اور طوطی رحمان نے زمین کی تنازعہ پر فائرنگ کرکے ریٹائرڈ پورفیسر زورزمین خان کو قتل کرکے فرار ہوگئے تھے، ملاکنڈ لیویز نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی، لیوی اہلکاروں نے اطلاع ملنے پر دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، جبکہ لیو پوسٹ بٹ خیلہ نے مرکز اباد بٹ خیلہ میں چوری شدہ لاوارث موٹر کار بھی قبضہ میں لیا ہے جس کے مالک اور چوروں کے بارے میں بھی جلد معلومات سامنے ائینگے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں