0

پیرامیڈیکس ایسوسی ایشن لکی مروت کی نومنتخب کابینہ نے حلف اٹھالیا، نور سلیم خان

سرائے نورنگ (نمائندہ خصوصی)جے یو آئی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی ملک نور سلیم خان نے پیرامیڈیکس ایسوسی ایشن ضلع لکی مروت کی نومنتخب کابینہ نے حلف اٹھا لیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز یہاں ڈی ایچ او آفس کے سامنے حلف برداری کی تقریب زیرصدارت صوبائی صدر روئیداد شاہ منعقد ہوئی جس میں مروت قومی جرگہ کے سربراہ الحاج اسلم خان عیسک خیل،ڈاکٹراقبال،جمیل احمدخان،ملک وقار،فوادخان،اسحق میدادخیل،پیرامیڈیکس کے سابق صدر محمدنذیر،صفت اللہ،عامر میدادخیل اور نعمان گل اوکزئی  سمیت پشاور اور جنوبی اضلاع کے پیرا میڈیکس کے عہدیداروں نے شرکت کی۔جے یو آئی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی ملک نور سلیم خان نے پیرامیڈیکس ایسوسی ایشن ضلع لکی مروت کے ضلعی صدر طارق سردار خان کی قیادت میں سرپرست اعلیٰ ایوب خان،چیئرمین مشاورتی کمیٹی اسلم خان،سینئر نائب صدر اشفاق احمد،چیف آرگنائزر فرید خان،جنرل سکریٹری ملک عبیداللہ،نائب صدرخواتین ونگ نصرت فہم،نائب صدورولایت شاہ اور قاسم خان،ایڈیشنل سیکرٹری عمران،جائٹ سیکرٹری آمین،فنانس سیکرٹری شالم،رابطہ سیکرٹری ننگیال،آفس سیکرٹری شعیب خان،پریس سیکرٹری خیر اللہ،میڈیا سیکرٹری طیب خان،جونیئر جائنٹ سکرٹری عدنان، لیگل ایڈوائزر عزیز خان اور ڈپٹی فنانس سیکریٹری شاہد خان پرمشتمل نومنتخب کابینہ سے حلف اٹھا لیااور مبارکباد دی۔نومنتخب ضلعی صدر طارق سردار خان نے حلف برداری کی تقریب میں پشاور سمیت دیگر اضلاع سے آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاہے کہ محکمہ صحت کے ملازمین کو درپیش مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں تمام مسائل کے حل تک چھین سے نہیں بیٹھیں گے اُنہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ محکمہ صحت کے ملازمین کو درپیش مسائل جن میں سروس سٹرکچر سمیت دیگر مسائل شامل ہے فوری طورپر حل کریں تاکہ ملازمین میں پائی جانیوالی مایوسی کاخاتمہ ہوسکے گا۔سابق ایم پی اے ملک نور سلیم خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ پیرا میڈیکس ایسوسی ایشن ضلع لکی مروت کی نومنتخب کابینہ پرکئے گئے اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچائیں گی بلکہ ملازمین درپیش مسائل اور ان کے حل کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں بروے لائیں گی۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں