0

پی ڈی ایم کا الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) پی ڈی ایم کے آج منگل کو ہونے والے احتجاج کے پیش نظر الیکشن کمیشن کی سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ مظاہرین کو الیکشن کمیشن عمارت اور پارکنگ میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔الیکشن کمیشن کی سیکیورٹی کیلئے 1800 سے زائد پولیس اہلکار ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ انتظامیہ نے سیکیورٹی کے حوالے سے پلان جاری کر دیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن کی سیکیورٹی کیلئے اضافی سیکیورٹی کیمرے بھی نصب کر دیئے گئے ہیں۔ مظاہرین کو الیکشن کمیشن عمارت اور پارکنگ میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی اسلام آباد نے الیکشن کمیشن دفتر کا دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی سی اسلام آباد نے الیکشن کمیشن حکام کو سیکورٹی صورتحا ل پر بریفنگ بھی دی۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق 5 ایس پی اور 10 ڈی ایس پیز بھی امن وامان کے فرائض سرانجام دیں گے۔ احتجاج اور ریلی کے شرکا اپنی گاڑیاں کنونشن سینٹر کی پارکنگ میں کھڑی کریں گے اور پیدل الیکشن کمیشن آئیں گے۔اسلام آباد پولیس ٹریفک کی روانی کے لیے متبادل روٹ بھی جاری کرے گی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں