0

کورونا وائرس، دنیا بھر میں ہلاکتیں 2049311 ہوگئیں

نیویارک،نئی دہلی،ماسکو،انقرہ (مانند نیوز ڈیسک) مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں 2049311ہوگئیں،مصدقہ کیسز9کروڑ60لاکھ8ہزار سے تجاوز کر گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبرپر ہے جہاں ہلاکتیں 408620،کیسز2کروڑ46لاکھ26ہزارہو گئے۔بھارت کو رونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبرپر ہے جہاں ہلاکتیں 152593ہوگئیں،کیسز1کروڑ58لاکھ12ہزار سے بڑھ گئے۔روس میں 66037افراد لقمہ اجل بن گئے اور متاثرین کی تعداد35لاکھ91ہزار سے تجاوز کر گئی۔برازیل میں 210328افراد موت کی آغوش میں چلے گئے جبکہ کیسز85لاکھ12ہزار سے بڑھ گئے۔برطانیہ میں ہلاکتیں 89ہزار سے متجاوز جبکہ متاثرین کی تعداد34لاکھ33ہزار ہو گئی۔فرانس میں اموات70686ہو گئیں،کیسز29لاکھ14ہزارسے زائد ہو گئے۔ترکی میں اموات 24161ہو گئیں جبکہ کیسز23لاکھ92ہزار963ہو گئے۔اٹلی میں ہلاکتیں 82554ہو گئیں اورکیسز23لاکھ90ہزار سے تجاوز کر گئے۔ دنیا میں کورونا کے 6 کروڑ 86 لاکھ 29 ہزار سے زائد مریض شفایاب ہوچکے اور 2 کروڑ 53 لاکھ 30 ہزار سے زائد فعال کیسزہیں۔mk/ah

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں