0

ہنگو پولیس کی منشیات فروشوں اورمجرم اشتہاریوں کے خلاف کاروائی

ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) پولیس نےمنشیات فروشوں اورمجرم اشتہاریوں  کےخلاف گھیراتنگ کردیاہے۔تازہ کاروائی میں ٹل اوردوابہ پولیس نے2مجرم اشتہاری اور2 بدنام زمانہ مشہورمنشیات فروش ملزمان کوحراست میں لےلیاہے۔گرفتارمنشیات فروش ملزمان  کےقبضےسے منشیات کی بھاری مقدارسمیت اسلحہ بھی برامدکرلیاہے۔پولیس نےمقدمات درج کرکےتفتیش شروع کردی ہے۔تفصیلات کےمطابق ڈسٹرکٹ پولیس افیسرہنگوپی ایس پی اکرام اللہ خان کےدفترسےجاری پریس ریلیزکےمطابق  ہنگوپولیس نےمنشیات فروشوں اورمجرم اشتہاریوں کےخلاف گھیراتنگ کردیاہے تازہ کاروائی میں دوابہ پولیس نے2عادی مشہور منشیات فروش ملزمان  اور2مشہورعادی منشیات فروش ملزمان کوحراست میں لےلیاہے۔گرفتارمنشیات فروش ملزمان کےقبضےسےمنشیات کی بھاری مقداربرامدکرکےقبضےمیں لےلی ہے۔مشہورعادی منشیات فروش شبح نواز ولدافضل خان سکنہ توحیداباد دوابہ کواسلحہ سمیت حراست میں لیکران کےقبضےسے2240گرام چرس اورایک پستول برامدکرلی جبکہ منشیات فروش محمد رازق ولدمیرگل سکنہ طورہ وڑی کو810گرام چرس سمیت گرفتارکرلیاگیاہے۔مزکورہ منشیات فروش ملزمان عادی جرائم پیشہ ہے اوردوابہ پولیس نےپہلےبھی انہیں منشیات فروشی کےجرم میں گرفتارکیاہے۔اسی طرح ٹل پولیس نے ڈی ایس پی ٹل علی خان کی قیادت میں ایس ایچ اوٹل آصف خان نےپولیس نفری کےہمراہ دلن کےعلاقےچھپری وزیران میں مجرم اشتہاریوں کےٹھکانوں پرچھاپوں کےدوران قتل اقدام میں مطلوب دومجرم اشتہاریوں گل شہیدخان ولداعیدخان اورمارس خان ولدجنت خان کوگرفتارکرلیاہے۔دوسری جانب ڈی پی اوہنگواکرام اللہ خان نے کامیاب کاروائی پرپولیس پارٹی کی ستائش کی ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں