0

سوات ریسکیو 1122 کی جانب سے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

سوات (مانند نیوز ڈیسک) سوات مینگورہ کوکارئئ میں خپل کلیوال تنظیم کے افراد اور مقامی لوگوں کے لئے ریسکیو 1122 ٹریننگ ونگ کیجانب سے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیاڈارئکٹر جنرل ریسکیو 1122 خیبر پختونخوا ڈاکٹر خطیر احمد اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر ریسکیو 1122 سوات ملک شیردل خان کی خصوصی ہدایت پر منگورہ میں ریسکیو 1122 کے جوانوں نے منگورہ کوکارئی میں خپل کلیوال تنظیم کے تعاون سے خصوصی ایک روزہ تربیتی نشست منعقد کی گئی جس میں تنظیم کے افراد کے علاوہ مقامی لوگوں نے بھی شرکت کی۔اس تربیتی نشست کا مقصد لوگوں میں شعور اجاگر کرنے کیساتھ ساتھ مختلف قسم کے طریقے بھی سیکھانے ہے کہ کیسے خطرات اور نقصانات کو کم سے کم کیا جا سکتا ہے اور فرسٹ ایڈ کے ساتھ ساتھ اگ سے بچاؤ اور اگ کو کم کرنے کے طریقے بھی سیکھائے تاکہ انسانی جانوں اور املاک کا نقصان کم سے کم ہوان ٹریننگ سیشن کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری گا جس میں لوگوں کو مزید تربیت دی جائے گی آخر میں شرکاء نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر سوات ملک شیر دل خان کی نگرانی میں ریسکیو 1122 سوات کی خدمات کو بہت سراہا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں