0

ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد کی زیر نگرانی ہرنو میں صفائی کا انعقاد

 ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) لاسٹک بیگز سے اجتناب اور پابندی کے حوالے سے آگاہی اور ہرنو ندی اور بازار میں ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد کی جانب سے صفائی کے حوالے سے ایک روزہ خصوصی مہم کا انعقاد کیا گیا جس کی سربراہی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد امین الحسن نے کی۔ مہم میں محکمہ تعلیم، سول ڈیفنس، یوتھ افیئرز اور گلیات ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے افسران اہلکاروں اور رضاکاروں نے شرکت کی۔ مہم کے دوران بڑی مقدار میں پلاسٹک بیگز اکھٹے  کیے گئے اورہرنو ندی اور اطراف کے بازار کو صاف کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمد مغیث ثناء اللہ کی ہدایات پرایک روزہ مہم میں تمام شرکاء نے مل کر کام کیا اورشہریوں نے ضلعی انتظامیہ کی اس کاوش کو خوب سراہا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں