0

مسافر بس الٹ گئی، دو لیویزاہلکاروں سمیت 8 جاں بحق

 کوئٹہ (مانند نیوز ڈیسک) لسبیلہ کے علاقے اوتھل کے قریب مسافر بس حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 2لیویز اہلکاروں سمیت 8 افراد جاں بحق اور 22 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کوچ چیک پوسٹ پر تعینات دو لیویز اہلکاروں کو کچلتے ہوئے الٹ گئی، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ کوچ الٹنے سے 2 لیوی اہلکاروں سمیت 8 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ 22 زخمی ہوئے۔ مرنے والوں میں ایک خاتون اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔ حادثے میں جاں بحق اور زخمیوں کو لیویز اہلکاروں نے بیلہ ہسپتال منتقل کیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں