0

نوشہرہ اضاخیل پولیس کی بروقت کامیاب کاروائی، 05 ملزمان گرفتار

نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) نوشہرہ اضاخیل پولیس کی بروقت کامیاب کاروائی۔علاقے کو خون خرابے سے بچا لیا۔قبضہ گروپ کے 05 ملزمان گرفتار۔08 کلاشنکوف برآمد۔طیب جان DSP پبی کو باوثوق ذرائع سے اطلاع ملی کہ شاہین ٹاون اضاخیل پایان میں قبضہ گروپ کے کچھ بندے اسلحے سمیت موجود ہیں۔فوری طور پر ستار خان SI کو موقع پر پہنچنے اور امن و امان برقرار رکھنے کے احکامات جاری کئے۔نفری کو ہمراہ لیکر نہایت حمکت عملی سے بنا کسی نقصان کے قبضہ گروپ کے 05 ملزمان کو گرفتار کر لیاگیا۔ملزمان نہاد علی ولد خیراالزمان،سیدالابرار ولد ملک زمان،حمایت علی ولد شیر ولی،عرفان علی ولد اجمعیر اور محمد علی ولد حبیب الرحمن کاتعلق صوابی  سے ہیں۔ملزمان کے قبضے سے 08 کلاشکوف اور سینکڑوں کی تعداد میں کارتوس برآمد کر لئے گئے ہیں۔ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں