0

کورین کا ملاکنڈ کے مجوزہ ٹنل کا دورہ

اسلام آباد (مانند نیوز) وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع کے دو نئے منصوبوں ملاکنڈ ٹنل کی تعمیر اور خیبر پاس اکنامک کوریڈور منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر 2500 ملین روپے مختص کئے ہیں۔

این ایچ اے کے حکام کے مطابق نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع میں دو نئے منصوبوں جن میں ملاکنڈ ٹنل کی تعمیر کے لئے 1000 ملین روپے رواں مالی سال 2020-21ء کے بجٹ میں مختص کئے ہیں جبکہ منصوبہ کی تعمیر پر مجموعی طور پر 16554 ملین روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

خیبر پاس اکنامک کوریڈور منصوبے کے لئے 1500 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ منصوبہ کی تعمیر پر مجموعی طور 77912 میلن روپے تخمینہ لگایا گیا ہے ان دونوں منصوبوں کے لئے کل مجموعی طور پر 94466 ملین روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں