0

تھانہ کی فعال ادبی تنظٰم تانڑہ اادبی ٹولنہ کے زیر اہتمام

تھانہ (مانند نیوز ڈیسک)  تھانہ کی فعال ادبی تنظٰم تانڑہ اادبی ٹولنہ کے زیر اہتمام تاریخی ہائی سکول نمبر ۱ میں پشتو منظوم ادب کے عوامی صنف چاربیتہ کا سالانہ تاریخی  محفل مشاعرہ منعقد ہوا۔ جس کی صدارت بزرگ شاعر زرنوش شہاب نے کی۔ جبکہ تقریب کے مہمان خصوصی چابیتہ کے استاد شاعر بخت زمین بخت اور پروفیسر بہرام زخمی تھے۔ اپنی نوعیت کی منفرد تاریخی محفل  میں مقامی شعراء کے علاوہ سوات، دیر اور مالاکنڈ کے شعراء نے بھی شرکت کے چار بیتے پیش کئے۔ تقریب میں شعرا کے علاوہ شائقین نے بھی بھر پور شرکت کی۔ محفل مشاعرے میں فضل وہاب کامل شلمانی، شہباز محمد، بخت زمین نگار، محمد اقبال اقبال، حافظ محمد طارق، فضل معبود صائم، فضل سبحان ساجد، محمد نعیم ریحان،  مہران مہر، محمد اویس، دیدار طاہر، یاسر الہام، شہر یار ظاہر،  زخمی شینواری، میاں فضل حمید شاہین،بختیار صوبیدار، حبیب الحسن، رحمت جان رحمت، شہریار ظاہر،روئیدار حسرت، قاری محمد عظیم، جمال خان، اور دیگر نے حصہ لیا اور کلام پیش کیا۔ تقریب کے آغازمیں شہبازمحمد نے چاربیتہ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پشتو منظوم ادب میں ٹپہ کے بعد چابیتہ  وہ صنف ہے جو سننے والوں پر عجیب کیفیت طاری کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چابیتہ کے متعدد اقسام ہیں۔ اور مختلف موضوعات پر چابیتہ لکھا جاسکتا ہے۔ صدر محفل زرنوش شہاب  نے کلام پیش کرنے سے قبل اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ چاربیتہ  قدیم منظوم ادبی اصنا ف میں شامل ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں