0

خواتین پر تشدد کیخلاف قانون سازی قابل تحسین ہے، نصرت آرا

تخت بھائی (مانند نیوز ڈیسک) ضلعی مصالحتی کمیٹی مردان کی رکن اور خاتون سوشل ورکر نصرت آرا نے خواتین پر تشدد کیخلاف قانون سازی کرنے پر حکومت کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ خواتین کو زمانے سے ہی گھریلو تشدد کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا اور اس کو کسی بھی طرح سے ختم کیا جانا چاہئے تھا۔گھریلو تشدد کی بہت سی شکلیں ہیں جس کا خاتمہ نہیں ہوا تاہم صوبائی حکومت نے اس کے خلاف قانون سازی کر کے سزائیں مقرر کردی ہیں جو قابل تحسین ہیں۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے یہ اقدام ان خواتین کیلئے فخر کا لمحہ ہے جو طویل عرصے سے اس کے لئے بھاگ دوڑ کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں خواتین پر تشدد کے خلاف بھر پور کام کرنا چاہئے کیونکہ یہ آئندہ نسلوں کا معاملہ ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں