0

سوات جیل کی دوبارہ تعمیر، ایک حصہ مکمل

سوات (مانند نیوز ڈیسک) چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی کی سربراہی میں سوات جیل کے حوالے سے اہم اجلاس ڈیڈیک آفس سوات میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سوات جیل سپرنٹینڈنٹ ایوب بادشاہ، سیکرٹری گڈ گورننس سیف اللہ اور دیگر حکام کی شرکت۔ اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف سوات کے جنرل سیکرٹری زاہد خان بھی موجود تھے۔ اجلاس میں جیل سپرنٹینڈنٹ کی جانب سے فضل حکیم خان کو سوات جیل کی تعمیرِ نو میں پیشرفت اور قیدیوں کو نئے جیل میں منتقل کرنے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر فضل حکیم خان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی خصوصی ہدایات کو مدنظر رکھتے ہوئے نئے جیل میں قیدیوں کی سہولیات کے حوالے سے باقی ماندہ کام جلد مکمل کرتے ہوئے جیل بیلڈنگ کے افتتاح کے انتظامات بھی مکمل کئے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ محمود خان جلد اس کا افتتاح کرینگے۔ چیرمین ڈیڈیک سوات کا کہنا تھا کہ سوات جیل کی تعمیرِ نو قلیل عرصہ میں مکمل ہورہی ہے جس سے سوات میں جیل نہ ہونے کی وجہ سے پیدا ہونے والے مسائل حل ہونگے۔ ان کا کہنا تھا کہ نئے جیل میں قیدیوں کے لئے سہولیات میں بہتری لائی گئی ہے تاکہ قانون کے مطابق ان کی سہولیات باہم پہنچائی جاسکیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں