0

فخر ہے میں نے کوئی نئی جنگ شروع نہیں کی، ٹرمپ کا الوداعی پیغام

واشنگٹن (مانند نیوز ڈیسک) سبکدوش ہونے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی مدت صدارت پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے نئی امریکی انتظامیہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم نے وہی کیا جو ہم کرنے آئے تھے، فخر ہے کہ میں نے کوئی نئی جنگ شروع نہیں کی۔سبکدوش امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الوداعی خطاب میں کہا کہ میں دہائیوں بعد پہلا صدر ہوں جو کوئی نئی جنگ چھوڑ کر نہیں جا رہا۔ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یوٹیوب پر شیئر کیے گئے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ہم نے وہی کیا جو ہم کرنے آئے تھے۔ میں اختیارات نئی انتظامیہ کے حوالے کررہا ہوں، امریکی دعا کریں جوبائیڈن کامیاب ہو جائیں۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ سیاسی تشدد ہرچیز پرحملہ ہے جو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، جو تحریک ہم نے شروع کی وہ شروعات ہے۔انھوں نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنے دورِ صدارت میں مشکل اور سب سے سخت ترین لڑائیوں کا انتخاب کیا کیونکہ آپ نے مجھے اسی لیے منتخب کیا تھا۔اپنے الوداعی پیغام میں ٹرمپ نے متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اب ملک کو درپیش سب سے بڑا خطرہ ہماری قومی عظمت سے اعتماد کا ضیاع ہے۔واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ تاحال نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخاب کے نتیجے کو تسلیم نہیں کرتے۔ ا ن انتخابات میں وہ ڈیموکریٹک پارٹی کے جو بائیڈن سے ہار گئے تھے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں