0

ملاکنڈ ڈپٹی کمشنر کا درگئی میں زیر تعمیر جوڈیشل کمپلیکس پر تعمیراتی کام کا معائنہ

درگئی (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر / کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز ریحان خٹک نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر درگئی وحید اللہ کے ہمراہ تحصیل درگئی میں زیر تعمیر جوڈیشل کمپلیکس پر تعمیراتی کام کا معائنہ کیا۔معائنے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے ٹھیکیدار کو کام کی رفتار مزید تیز کرنے اور اسے جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے تمام صلاحیتوں کو بروئے کا ر لائیں۔انہوں نے خبردار کیا کہ تعمیراتی کام کے معیار کاخاص خیال رکھیں اور کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں