0

کورونا وائرس، دنیا بھر میں ہلاکتیں 2065672 ہوگئیں

نیویارک،نئی دہلی،ماسکو،انقرہ (مانند نیوز ڈیسک) مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں 2065672 ہو گئیں، کیسز9کروڑ66لاکھ24ہزارسے تجاوز کر گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں 411486ہو گئیں،کیسز2کروڑ48لاکھ6ہزار سے زائد ہو گئے۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں 152754ہوگئیں،کیسز1کروڑ59لاکھ6ہزار سے بڑھ گئے۔روس میں 66623افراد لقمہ اجل بن گئے،متاثرین کی تعداد36لاکھ12ہزار سے تجاوز کرگئی۔برازیل میں 211511افراد موت کی آغوش میں چلے گئے جبکہ کیسز کی تعداد85لاکھ75سے زائد ہو گئی۔برطانیہ میں ہلاکتیں 91000ہوگئیں متاثرہ افراد کی تعداد34لاکھ66ہزار سے بڑھ گئی۔فرانس میں ہلاکتیں 71342جبکہ کیسز29لاکھ38ہزار سے زائد ہو گئے۔ترکی میں اموات 24328جبکہ کیسز23لاکھ99ہزار 781تک پہنچ گئے۔اٹلی میں اموات 83157ہو گئیں اور کیسز24لاکھ598ہو گئے۔دنیا میں کورونا کے 6 کروڑ 92 لاکھ 73 ہزار سے زائد مریض شفایاب ہوچکے اور 2 کروڑ 52 لاکھ 85 ہزار سے زائد فعال کیسز ہیں۔mk/nsr

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں