0

براڈ شیٹ، قائمہ کمیٹی کا چیئرمین نیب کو طلب کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات نے براڈ شیٹ کے معاملے پر قومی احتساب بیورو(نیب)کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کی جانب سے آئندہ اجلاس میں چیئرمین نیب کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔یہ بات قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کے چیئرمین جاوید لطیف نے کمیٹی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔انہوں نے کہا کہ براڈ شیٹ کو پیسہ کیوں اور کیسے دیا گیا؟ ادارے کی غلطی کے باعث عوام کے ٹیکس سے اربوں روپے کیوں ادا کئے گئے؟۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب آئندہ اجلاس میں پیش ہو کر براڈ شیٹ کیس پر تفصیلی بریفنگ دیں۔چیئرمین کمیٹی نے مزید کہا کہ نیب ایک ریاستی ادارہ ہے، اس سے مراد ہرگز صرف چیئرمین نہیں، ہم یہ دیکھنا چاہتے ہیں قوم کے پیسے غلط طریقے سے کیوں دیئے گئے؟ جو ادائیگی کی گئی وہ پیسے بغیر کسی تصدیق کے غلط اکاؤنٹ میں بھیج دیے گئے۔کمیٹی کے رکن ناصر خان نے مطالبہ کیاکہ پرانے چیئرمین سے بھی پوچھا جائے کہ ایسا کیوں ہوا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں