0

ضلعی انتظامیہ سوات ملاوٹ مافیا کے خلاف سرگرم، 100 کلو جعلی چائے برآمد

سوات (مانند نیوز ڈیسک) ضلعی انتظامیہ سوات کی جانب سے ملاوٹ کی روک تھام اور ناجائز منافع خوری کے خلاف مہم تیز کردی گئی۔ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان کی خصوصی ہدایات پر کاروائی عمل میں لاتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر مٹہ لطیف خان نے مٹہ بازار میں ملاوٹ اور کیمیکل سے جعلی چائے بنانے والے دوکاندار وہاب چائے کے خلاف کارروائی کی۔ اس موقع پر دوکاندارسے 100 کلوجعلی چائے قبضے میں لے لیا گیا۔ اور دوکاندار کے خلاف متعلقہ تھانے میں ایف آئی آر درج کیا گیا۔یاد رہے کہ ڈی سی سوات جنید خان نے چارج سمبھالتے ہی تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور محکمہ خوراک کو ہدایات جاری کی ہیں کہ ناجائز منافع خوروں، اور ملاوٹ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں