0

وزیراعظم سے گورنر سٹیٹ بینک کی ملاقات، ملکی معاشی صورتحال پر بریفنگ

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان سے گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر نے ملاقات کی، وزیرِ اعظم کو ملکی معیشت کی مجموعی صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا۔جمعرات کو وزیراعظم عمران خان سے گورنر سٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر نے ملاقات کی، ملاقات میں گورنر سٹیٹ بینک نے وزیراعظم کو ملکی معیشت کی صورتحال سمیت روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ ادائیگیوں سے متعلق بھی بریفنگ دی، ڈاکٹر رضا باقر نے برآمدات اور بیرون ملک سے ترسیلات زر میں استحکام اور حکومتی اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں