0

کورونا وائرس، دنیا بھر میں ہلاکتیں 2083257 ہوگئیں

نیویارک،نئی دہلی،ماسکو، انقرہ (مانند نیوز ڈیسک) مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث دنیابھر میں ہلاکتیں 2083257ہوگئیں، کیسز9کروڑ73لاکھ6ہزارتک پہنچ گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں 415894ہو گئیں، کیسز2کروڑ49لاکھ98ہزارہو گئے۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبرپر ہے جہاں ہلاکتیں 152906ہو گئیں،کیسز1کروڑ61لاکھ سے زائد ہو گئے۔روس میں 67220افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ متاثرین کی تعداد36لاکھ33ہزار ہو گئی۔برازیل میں 86039افراد موت کی آغوش میں چلے گئے کیسز2لاکھ12ہزار891ہو گئے۔برطانیہ میں ہلاکتیں 93000ہوگئیں، کیسز35لاکھ5ہزار سے بڑھ گئے۔فرانس میں اموات71652ہو گئیں،کیسز29لاکھ65ہزار سے تجاوز کر گئے۔ترکی میں جاں بحق افراد کی تعداد24487ہو گئی،متاثرین 24لاکھ6ہزار216تک پہنچ گئے۔اٹلی میں ہلاکتیں 83681ہو گئیں،کیسز24لاکھ14ہزار166ہو گئے۔دنیا میں کورونا کے 6 کروڑ 98 لاکھ 48 ہزار سے زائد مریض شفا یاب ہوچکے اور 2 کروڑ 53 لاکھ 74 ہزار سے زائدفعال کیسز ہیں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں