0

ملاکنڈ ڈپٹی کمشنر کی دفتر میں ڈسٹرکٹ پرفارمنس ریویو کمیٹی کا اجلاس

ملاکنڈ (مانند نیوز ڈیسک) صوبائی حکومت اور چیف سیکرٹری کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر و کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز ریحان خٹک کی زیر صدارت جمعرات کے روز انکے دفتر میں ڈسٹرکٹ پرفارمنس ریویو کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ انوارالحق سمیت اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان نے شرکت کی۔اجلاس میں چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کے احکامات کی روشنی میں گڈگورنس سٹریٹجی اور گورننس کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور اس ضمن میں انتظامی و دیگر افسران کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے طرز حکمرانی کے معیار میں مزید بہتری لانے کی ہدایت کی۔اس موقع پر انہوں نے متعلقہ افسران کو ضلع میں ہر نوعیت کے تجاوزات کے خلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایت کی اور افسران کو ایک ہفتے کا ٹائم فریم دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی کے ساتھ بھی غیر قانونی تجاوزات کے خاتمے میں رعایت نہ برتی جائے۔ڈپٹی کمشنر نے ضلع میں غیر قانونی مائننگ کے خلاف احکامات دیتے ہوئے کہا کہ دریائے سوات کے کناروں غیر قانونی ریت اور بجر ی نکالنے کے خلاف ایکشن لیا جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے۔ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر ضلع میں غیر قانونی کرش پلانٹس کے خلاف کروائی کرنے کے ہدایات بھی جاری کیے جبکہ ٹی ایم اوز کو ایک دوسرے کے ساتھ تعاون، صفائی مہم تیز کرنے کے احکامات جاری کیے۔انہوں نے پولی تھین بیگز کے خلاف اپریشن مزید تیز کرنے اورپاکستان سیٹیزن فورٹل پر درج شکایات پر بروقت ایکشن لیکر اس کی جوابدہی پر زور دیا۔ڈپٹی کمشنر نے فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کو زیادہ سے زیادہ پودے لگانے کی ہدیت کرتے ہوئے اس ضمن میں عملی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔انہوں نے قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے باقاعدہ بازارکا معائنہ کرنے پر زور دیا اور عوامی مسائل کی آگاہی کیلئے انتظامی افسران کو تواتر کیساتھ کھلی کچہریاں لگانے کا حکم دیا۔ڈپٹی کمشنر نے ٹریفک منیجمنٹ پلان پر عملدرآمد اور فلور ملز کی باقاعدگی کیساتھ معائنہ کرنے کی بھی ہدایت کی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں