0

بٹخیلہ، دریائےسوات کنارے مستقل تجاوزات گرانے کے احکامات جاری کردی، ڈپٹی کمشنر‎

ملاکنڈ (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ ، ریحان خٹک نے جمعرات کو ڈسٹرکٹ پرفارمنس ریویو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دریائے سوات کے کنارے تجاوزات اور غیر قانونی کھدائی کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کردی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ ، انوار الحق ، اسسٹنٹ کمشنرز اور ضلعی انتظامیہ کے متعلقہ عہدیدار شریک ہوئے۔ انتظامی مشینری کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے عوام کی زیادہ سے زیادہ سہولت کے لئے خدمت کی فراہمی اور کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی ہدایت کی اور غیر قانونی طور پر کھڑے کئے گئے ڈھانچے کو صاف کرنے کے لئے ایک ہفتے کا ٹائم فریم دینے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر نے زیادہ تر عوامی سہولت کے لئے سٹیزن پورٹل پر درج شکایات اور ’’ کچلی کچریوں ‘‘ کے انعقاد پر بھی بروقت کارروائی کی ہدایت کی۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں