0

بٹ خیلہ، خاتون کے قتل میں ملوث ملزم کو عمر قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا

بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) ماڈل کریمنل ٹرائل کورٹ ملاکنڈ نے خاتون کے قتل میں ملوث ملزم کو عمر قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا فیصلہ سنا،مقدمہ کے مزید چھ ملزمان کو شک کا فائدہ دے کر بری اور دو عدم گرفتار ملزمان کو اشتہاری قرار دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق 17 جنوری 2019 کو لیوی پوسٹ درگئی کے حدود ورتیر میں قتل ہونے والی مسماۃ یاسیمن زوجہ نواب خان کے قتل کا مقدمہ ایم سی ٹی سی / ایڈیشنل سیشن جج واجد علی خان ملاکنڈ بمقام بٹ خیلہ کے عدالت میں زیر سماعت رہا، گزشتہ روز وکلا کے دلائل مکمل ہونے اور جرم ثابت ہونے پر معزز عدالت نے ملزم فاروق محمد ولد محمد افضل ساکن ورتیر کو عمر قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا فیصلہ سنا دیا، عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں ملزم کو مزید چھ ماہ قید کی سزا بھگتنا پڑے گی،عدالت نے ملزم کو 404/PPC کے تحت مزید تین سال قید اور پچاس ہزار روپے جرمانہ جبکہ 449/PPC کے تحت دس سال قید اور پچاس ہزار روپے جرمانہ کا سزا بھی سنادیا،عدالت نے مقدمہ میں ضمانت پر رہانے والے ملزمان رضیہ بی بی، محمد افضل، فرمان، سویرہ، معراجہ بی بی اور نادیہ کو شک کا فائدہ دے کر بری کردیا، جبکہ مقدمہ کے عدم گرفتار ملزمان عرفان اور نظام کو اشتہار ی قرار دیا گیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں