0

جمرود میں خواجہ سراؤں کے پروگرام پر حملہ، موسیقی سامان کو جلایا گیا

 جمرود (مانند نیوز ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ضلع خیبر کی تحصیل جمرودکے گودرمیں ایک پروگرام میں پشاور سے آئے ہوئے خواجہ سراؤں پر کچھ افراد نے حملہ کیا انہوں نے خواجہ سراوٗں کے ساتھ ڈی جے سسٹم کو آگ لگاکر جلادیا جبکہ ان کی گاڑی کی شیشے وغیرہ بھی توڑ دیئے اور ان کوکافی نقصان پہنچایا۔خواجہ سراؤں نے ملوث افراد کے خلاف جمرود تھانے میں ایف آئی آر درج کرادی جس پر جمرود ایس ایچ او نے ایف ائی ار کے بعد کاروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کرکے جمرود تھانے میں بند کردیا جبکہ دیگر ملوث افراد کو خلاف بھی چھاپے شروع کئے ہیں۔ خواجہ سراوٗں کا کہنا تھا کہ وہ دوسروں علاقوں میں بھی پروگرامز وغیرہ میں جاتے ہیں مگر پہلی دفعہ جمرودمیں ان کے ساتھ اس طرح ظلم پر مبنی واقعہ پیش آیاہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ یہاں پولیس امن امان برقرار رکھنے میں ناکام ہو چکی ہیں۔ خوجہ سراوں نے مطالبہ کیا کہ ہمیں انصاف فراہم کیا جائے اور ہمارا جو نقصان ہوا ہے اسکو پورا کیا جائے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں