0

جمرود میں ضلع خیبر کے صحافیوں کا اجلاس، صحافیوں کے مشکلات پر بحث

ضلع خیبر کے تینوں تحصیلوں کے صحافیوں کا اجلاس جمرود پریس کلب میں منعقد ہوا جس میں کثیر تعداد میں صحافیوں نے شرکت کی۔اجلاس میں تینوں پریس کلبوں کے صحافیوں کے مشکلات و مسائل پر بحث کی گئی اور قرارداروں کے ذریعے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ پریس کلبوں کے مشکلات و مسائل کو حل کرنے کے لیے عملی اقدامات کریں اور فوری طور پر فنڈز کا اجراء کریں۔اجلاس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ ضلع خیبر کے صحافیوں کو پیشہ وارانہ ذمہ داریوں میں آسانی پیدا کریں اور تینوں پریس کلبز کو سیکورٹی فراہم کریں۔اجلاس میں ایک قرارداد کے ذریعے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سنئیر صحافی مدثر شاہ آفریدی کو رپورٹنگ کی وجہ سے جو مشکلات پیش ہے اس میں صحافیوں کے مابین تشویش پائی جاتی ہے اور ان کو اپنے پیشہ ورانہ زمہ داریوں سے رکنے کی مذمت بھی کی گئی۔اجلاس میں صحافیوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضلع خیبر کے صحافیوں کو فنڈز نہ ملنے سے سخت مشکلات کا سامنا ہے اس لیے صوبائی حکومت فنڈز فراہم کرنے میں ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں پریس کلبز سخت مشکلات سے گزررہے ہیں اس لیے وزیر اعلی خیبرپختونخوا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ضلع خیبر کے تینوں پریس کلبز کو مشکلات سے نکالنے کے لیے فوری طور پر فنڈز جاری کریں مزید ٹال مٹول سے کام نہیں چلے گا کیونکہ ضلع خیبر کے صحافیوں نے سخت حالات میں اپنے علاقے کی خدمت کی ہے اور دہشتگردی کے دور میں عوام اور حکومت کے درمیان پل کا کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ انضمام کے بعد پریس کلبوں کے مشکلات و مسائل کے حل میں مزید تاخیر سے صحافیوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں