0

نوشہرہ میں تیز رفتار ڈیمپر ٹرک کی ٹکر سے 2 طلباء جاں بحق

نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) نوشہرہ تیز رفتار ڈیمپر ٹرک کی ٹکر سے مدرسہ جانے والے 2طلباء جاں بحق دونوں طلبا جمعے کی ہفتہ وار چھٹی گزارنے کے بعد نوشہرہ حکیم آباد میں واقع مدرسہ جارہے تھے ٹرک ڈرائیور گاڑی بھاگا کر فرار ہونے میں کامیاب واقعات کے مطابق نوشہرہ کے علاقہ خویشگی پایاں سے تعلق رکھنے والے جامعہ دارالعلوم نوشہرہ کے درجہ سابعہ کے 2موٹرسائیکل سوار طلبا قاری محمد وقاص ولد اختر علی خان اور فواد ولد کاکی ساکنان خویشگی یایاں ضلع نوشہرہ مدرسے سے جمعے کی ہفتہ وار چھٹی گزارنے آنے تھے اور ہفتے کے روز صبح واپس موٹر سائیکل پر نوشہرہ حکیم آباد میں واقع مدرسہ جارہے تھے کہ اس دوران نوشہرہ چارسدہ روڈ پر ایک تیز رفتار ڈیمپر ٹرک نمبر نامعلوم نے ٹکر مارکر ان پر چڑھ دوڑی جس سے دونوں طلبا موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ ڈیمپر ٹرک کا ڈرائیور ٹرک بھاگا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا پولیس نے نامعلوم ٹرک ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر کے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں