0

پاکستان انٹرنیشنل سنو بورڈنگ کپ اینڈ فیسٹیول کا مالم جبہ میں آغاز

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) سوات کے پرفضا مقام مالم جبہ میں پاکستان انٹرنیشنل سنو بورڈنگ کپ کا رنگارنگ تقریب سے آغازہوگیا۔ایونٹ میں یورپ، بیلجیم،افغانستان اور پاکستان سے 4 خواتین سمیت 44 کھلاڑی شریک ہیں۔محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا کے زیرانتظام خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی اور سیمسن گروپ آف کمپنی کے باہمی اشتراک سے منعقد ہونے والے پاکستان انٹرنیشنل سنوبورڈنگ کپ کے ساتھ ساتھ فوڈ فیسٹیول بھی رکھا گیا ہے جس سے نا صرف کھلاڑی محظوظ ہورہے ہیں بلکہ حسین وادی کا رخ کرنے والے ہزاروں سیاح بھی لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ ایونٹ کی اختتامی تقریب 24 جنوری بروز اتوار منعقد ہوگی۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں