0

یوٹیلٹی اسٹورز پر مختلف اشیا کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) یوٹیلٹی اسٹورزپرمختلف اشیا کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ ہوگیا۔نجی ٹی وی کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورزپرمختلف اشیا کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ کردیا گیا۔ 100گرام مرچ پاؤڈر 50روپے مہنگا، مشروبات کی بوتلیں 30روپے تک مہنگی کردی گئیں۔دوسری جانب مصالحہ جات 40روپے، اچار 60روپے، شیمپو 11روپے اور صابن کی قیمت بھی بڑھا دی گئیں۔ قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا جس کا اطلاق فوری ہوگا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں