0

جنید اکبرکا ملاکنڈ میں جدید اسپتال جگہ کا دورہ

بٹ خیلہ (مانند نیوز)رکن قومی اسمبلی پاکستان تحریک انصاف و چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات جنید اکبر خان کی ذاتی دلچسپی اور کوششوں سے سکریٹری ہیلتھ اور ڈی سی ملاکنڈ ریحان گل خٹک کے ساتھ ظلم کوٹ آلاڈھنڈ کا دورہ کیا اور اسٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال کے لیے جگہ کا تعین کیا یہ ہسپتال 120 کنال اراضی پر مشتمل ہوگااس ہسپتال سے ضلع ملاکنڈ ، دیر اپر و لوئر، سوات ، چترال ، باجوڑ اور بونیر کے عوام مستفید ہونگے اور ساتھ ہی لوگوں کو روزگار کی مواقع بھی فراہم ہونگے، جو سہولیات پشاور اور اسلام آباد کے ہسپتالوں میں ہے وہی سہولیات اس میں میسر ہونگے پھر کسی کو پشاور جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اس سٹیٹ آف آرٹ ہسپتال کو پبلک پرایئوٹ پاٹنرشپ کے تحت دو سال میں مکمل جائے گا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں