0

ریسکیو سوات کا کھلاڑیوں اور سیاحوں کیلئے میڈیکل کیمپ

سوات (نمائندہ مانند) مالم جبہ میں تین روزہ سنو فیسٹیول، ریسکیو 1122 سوات کی جانب سے کھلاڑیوں اور سیاحوں کیلئے میڈیکل کیمپ کا انعقاد
سوات: ڈاریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر خطیر احمد کے احکامات پر سوات کی سیاحتی مقام مالم جبہ میں تین روزہ سنو فیسٹیول میں ریسکیو1122 سوات کے ضلعی افیسر ملک شیر دل خان نے ریسکیو 1122 سوات کی سپیشل ٹیم کو تعینات کیا جہاں پر ریسکیو 1122 کے اعلی تربیت یافتہ ریسکیورز نے کرونا ایس او پیز کو فالو کرتے ہوئے ملکی وغیر ملکی کھلاڑیوں اور سیاحوں کیلئے میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا۔??میڈیکل کیمپ میں مرد و خواتین اہلکار تعینات کیے گئے جہاں کھلاڑیوں اور سیاحوں کو احسن طریقے سے طبی امداد فراہم کر دی گئی۔ریسکیو 1122 کی ٹیم نے میڈیکل کیمپ میں اب تک 136 افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی دی جبکہ مختلف سیاحوں کو برف کے ڈھکی پہاڑی سے اترنے میں بھی بھر پور خدمات فراہم کی۔ اس کے علاوہ بھی ریسکیو1122 صوبے بھر میں جاری کھیلوں کی سرگرمیوں میں خدمات فراہم کررہاہے۔افسران بالا کی ہدایات پر ریسکیو 1122 سوات کے تربیت یافتہ ریسکیورز 24 گھنٹے معمول کے ہر قسم حادثات میں خدمات سر انجام دینے کے ساتھ ساتھ سپیشل ڈیوٹیاں بھی سر انجام دے رہا ہے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں