0

ہنگودروڑی میں موٹرکارسے بھاری مقدار چرس برامد

ہنگو(فرمان اللہ سے) ہنگو پولیس کا جرائم پیشہ اورسماج دشمن عناصرکے خلاف گرینڈ آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔ٹل پولیس نےگزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مجرم اشتہاریوں اورمنشیات فروشوں کے ٹھکانوں پرچھاپوں کےدوران 3منشیات فروش اورایک مجرم اشتہاری سمیت اشتہاریوں کے سہولت کارکوگرفتارکرلیاہے۔ناکہ بندی کےدوران موٹرسائیکل سوارکومنشیات سمیت حراست میں لیکرموٹرسائیکل بھی قبضےمیں لےلی گئی ہے۔جبکہ چوکی کاہی پولیس نےناکہ بندی کےدوران علاقہ دروڑی میں موٹرکارکی تلاشی کےدوران  بھاری مقدارمیں چرس برامدکرکےدوبین الاضلاعی منشیات سمگلروں کوگاڑی سمیت حراست میں لےلیاہے۔تفصیلات کے مطابق ہنگوضلع بھرمیں جرائم پیشہ اورسماج دشمن عناصر کےخلاف گرینڈاپریشن کاسلسلہ جاری ہےجس کےتسلسل میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران ٹل پولیس ڈی ایس پی ٹل  علی خان اورایس ایچ اوسب انسپکٹراصف حیات نےمنشیات فروشوں اوراشتہاریوں کےخلاف گرینڈاپریشن کرتے ہوئے3منشیات فروشوں ایک اشتہاری سمیت اشتہاریوں کےسہولت کارکو بھی گرفتارکرلیاہے۔اپریشن کےدوران بامسلح شخص سےاسلحہ برامدکرکےقبضےمیں لےلیاگیاہے۔ایس ایچ اوٹل اصف حیات نے میڈیا کوبریفنگ کے دوران گرفتار ملزمان اور ان کے قبضے سے برآمد کی گئی منشیات اور اسلحہ میڈیا کے سامنے پیش کیا۔ایس ایچ اونےکہا کہ ہنگو پولیس نے ڈی پی او اکرام اللہ خان کی قیادت میں منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کاسلسلہ شروع کیاہےجس کےتسلسل  میں ٹل پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران3منشیات فروشوں ‘ایک اشتہاری سمیت اشتہاریوں کےسہولت کارکوبھی گرفتارکرلیاہے۔ناکہ بندی کےدوران موٹرسائیکل سیٹ کےنیچےمہارت سےچھپائی گئی ایک کلوگرام سےزائدچرس برامدکرکےعلاقائی منشیات  ڈیلرگل رحیم ولدفضل کریم سکنہ ٹل  کو موٹرسائیکل سمیت حراست میں لےلیاہے۔ جبکہ منشیات فروش کریم اللہ ولداکبرخان سکنہ محلہ یوسف خیل ٹل کوگرفتارکرکےان کےقبضےسے1100گرام چرس ایک عددریپیٹر’دوعددپستول اور16عددکارتوس برامدکر لیےگئے۔اسی طرح منشیات فروش اورنگزیب ولد عجب خان سکنہ محلہ یوسف خیل ٹل کےقبضےسے1020گرام چرس برامدکرکےقبضےمیں لےلی گئی ہےجبکہ اشتہاریوں کےٹھکانوں پرچھاپوں کےدوران اشتہاریوں کےایک سہولت کارفہیم اللہ ولدفخرالدین سکنہ محلہ یوسف خیل ٹل کوبھی حراست میں لیکران کےقبضےسے1ریپیٹر اور5عددکارتوس برامدلیےگئےہے۔جبکہ سرچ اپریشن کےدوران بامسلح شخص گل شہبازخان ولدامتیازخان کوحراست میں لیکران کےقبضےسےایک ریپیٹراورپانچ عددکارتوس برامدکرلئےہے۔جبکہ اج دوپہر کاہی پولیس چیک پوسٹ کےانچارج سب انسپکٹررحمت اللہ خان نےایچ سی روزمان شاہ اورپولیس نفری کےہمراہ دروڑی کےعلاقےمیں ناکہ بندی کرکےگاڑیوں کی چیکنگ شروع کررکھی تھی کہ اس اثناء میں موٹرنمبرRIA 07 کوتلاشی کی غرض سےروک لیاگیا۔تلاشی کےدوران موٹرکارکےخفیہ خانوں میں مہارت سےچھپائی گئی 2440گرام چرس برامدکرکےدوبین االاضلاعی منشیات سمگلروں تعویزگل ولدعیدبادشاہ اوریوسف فاروق ولدسجاول خان ساکنان شناوڑی زرگیری کوگاڑی سمیت حراست میں لےلیاہے۔گرفتارملزمان کےخلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کرلئے گئےہیں ایس ایچ اوٹل اصف حیات اورانچارج چوکی کاہی رحمت اللہ خان نے واضح کیا  کہ آر پی او کوہاٹ کی ہدایت پر ڈی پی او اکرام اللہ خان کی نگرانی میں منشیات فروشوں اور’اشتہاریوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا سلسلہ جاری رہے گا اور ضلع ہنگو سے منشیات کا قلع قمع کرنے کے لیے تمام وسائل کا استعمال کیا جائے گا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں