0

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مالاکنڈ کا سول ہسپتال تھانہ پراچانک چھاپہ

بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرمالاکنڈانوارالحق کاسول ہسپتال تھانہ پراچانک چھاپہ لیڈی ڈاکٹرڈیوٹی سرغیرحاضرکمرہ ڈیوٹی کوسیل کردیا۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرمالاکنڈانوارالحق نے ایڈیشنل اے سی معظم بنگش کے ہمراہ گزشتہ روز عوامی شکایت پرسول ہسپتال تھانہ پراچانک چھاپہ ماراجہاں پرلیڈی ڈاکٹرحفصہ بشیراپنی ڈیوٹی سے غیرحاضرپائی گئی مزیدکاروائی کیلئے کمرہ ڈیوٹی کوسیل کردیادریں اثناء ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انوارالحق نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ حکومت نے عوام کوفوری طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے زیادہ سے زیادہ بجٹ صحت کیلئے مختص کی گئی ہے تاکہ عوام کوعلاج معالجے میں مشکلات کاسامنانہ ہومگربدقسمتی کی وجہ سے بعض ملازمین ڈیوٹی صحیح طریقے سے ادانہیں کرتی اس کے خلاف ہم قانونی کاروائی کریں گے اوراس سلسلے میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے انہوں نے کہاکہ محکمہ صحت کے ملازمین اپنی ڈیوٹی کویقینی بنایاجائے اورعوام کوشکایت کرنے کاموقع نہ دیاجائے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں