0

حکومت اپنے ذمے طویل اور قلیل مدت واجبات کی ادائیگیاں بروقت کررہی ہے، تیمور جھگڑا

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا کے وزیر صحت و خزانہ تیمور سلیم خان جھگڑا نے کہا کہ بین القوامی ترقیاتی اداروں ایشیائی ترقیاتی بنک اور عالمی بنک سے لئے گئے قرضے انتہائی مناسب شرائط پر لئے گئے ہیں اور حکومت اپنے ذمے واجبات کی ادائیگیاں بروقت کر رہی ہے۔ صوبائی وزیر نے اپنی ایک ٹوئٹ میں کہا کہ صوبائی حکومت کے بیرونی قرضوں کے حوالے سے شائع خبر میں حقائق صحیح طریقے سے پیش نہیں کیے گئے۔ حکومت کی جانب سے لیے گئے بیرونی قرضے آسان شرائط اور لانگ ٹرم پر لیے گئے ہیں اور صوبائی حکومت اپنے ذمے طویل اور قلیل مدت واجبات کی ادائیگیاں بھی بروقت کر رہی ہے۔ تیمور جھگڑا نے کہا کہ اس سال صوبائی حکومت نے 10 ارب  روپے کی ادائیگی کرنی ہے جو کہ صوبائی بجٹ کا صرف 2 فیصد بنتا ہے جبکہ اس کے مقابلے میں رواں سال صوبائی حکومت کے اپنے محصولات میں ریکارڈ 30 فیصد اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ بین القوامی ترقیاتی اداروں ایشیائی ترقیاتی بینک اور عالمی بینک سے لئے گئے قرضے طویل مدت اور انتہائی مناسب شرائط پر لئے گئے ہیں۔ صوبائی حکومت کی جانب سے قرضوں کی واپسی کی شرح بھی وقت کے ساتھ ساتھ بڑھ رہی ہے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں