0

سرکاری سکول کے کوارٹرز کی چھت گرنے سے ماں بیٹا جاں بحق

لاہور (مانند نیوز ڈیسک) لاہور کے نواحی علاقے کاہنہ میں سرکاری سکول کے کوارٹرز کی چھت گرنے سے ماں اور بیٹا جاں بحق اور2 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق  لاہور کے علاقے کاہنہ میں سرکاری سکول میں بوسیدہ کوارٹرکی چھت گرنے سے مالی کی اہلیہ اور بیٹا جاں بحق ہو گئے، دونوں کی شناخت 32سالہ بشریٰ اور 4سالہ بیٹا رحمان کے ناموں سے کی گئی۔ متاثرہ اہل خانہ سرکاری اسکول کے کواٹرز میں رہائش پذیر تھے۔گھر کے سربراہ عرفان بتایا کہ مجھے پودوں کی دیکھ بھال کیلئے سکول کے پرنسپل نے رہائش کی اجازت دی تھی۔ عرفان نے کہا کہ شدید سردی میں لکڑی اور مٹھی کی بنی چھت اچانک گری، جس کے بعد اپنی مدد آپ کے تحت بچوں کو مشکل سے باہر نکال پایا اور پھر ریسکیو ٹیمیں آئیں۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا، جب کہ لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئیں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں