0

شانگلہ میں تحصیل میونسپل ایڈ منسٹریشن الپوری کے زیرے اہتمام

  الپوری (مانند نیوز ڈیسک) شانگلہ میں تحصیل میونسپل ایڈ منسٹریشن الپوری کے زیرے اہتمام 10روزہ صفائی مہم کا اغاز ہو گیا ِ،ڈپٹی کمشنر شانگلہ حمید الرحمان،تحصیل میونسپل افسر ندیم اللہ خان نے دس روزہ صفائی مہم کا اغاز کر تے ہوئے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہیں اور ہمارے معاشرے کے ہر فرد کو اس مہم میں حصہ لینا چائیے۔ اس مہم کے دوران تحصیل الپوری کے 10 یونین کونسل کی مکمل صفائی ستھرائی کی جائیگی۔ اس عمل میں جہاں میونسپل ایڈ منسٹریشن اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروائے کار لاکرشہریوں کیلئے صاف ستھرا ماحول فراہم کر نے کیلئے کو شاں ہے اورٹی ایم ایز اہلکار بھر پور حصہ لے رہے ہیں وہاں تاجر تنظیموں پر بھی صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھنا چائیں۔تحصیل میونسپل افسر ندیم اللہ خان نے کہا کہ صاف ستھرا ماحول انسانی صحت کیلئے ضروری ہیں اور انسان کو بہت سے بیماریوں سے بچا تا ہیں۔اس وقت پوری دنیا ماحولیاتی الودگی کی لپیٹ میں ہیں اور ہمارہ حکومتوں کی کو شش ہیں کہ صفائی ستھرائی کے حالات بہتر کر کے کافی حد تک قابو پایا جا سکتا ہیں۔،تحصیل میونسپل افسر ندیم اللہ خان کا مزید کہنا تھا کہ تحصیل میونسپل ایڈ منسٹریشن الپوری کے اس 10روزہ صفائی مہم میں دس یونین کونسلو ں کے تمام علاقوں کی صفائی ستھرائی عمل میں لائی جائیگی میڈیا صفائی کے حوالے سے عوام میں شعور اجاگر کر نے کیلئے ٹی ایم اے کے ساتھ ملکر اس قومی فریضے کو حسن ظریقے سے عوام میں اجاگر کریں جبکہ علماء بھی اس مہم میں اپنا تعاون کریں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شانگلہ کے دفتر سے صفائی واک کا انعقاد کیا گیا جو ہیڈ کوار بازاروں سے ہوتا ہوا واپس ڈپٹی کمشنر دفتر میں پہنچا جہاں مقررین نے صفائی ستھرائی کے مذہبی اور معاشرتی پہلوں پر تفصیل روشنی ڈالی۔ٹی ایم اے الپوری کا دس روزہ یہ صفائی مہم پانچ فروری تک جاری رہیگا۔ 10روزہ صفائی مہم میں مختلف محکموں کے ضلعی افسران ڈسٹرکٹ افسرزراعت جان محمد، اسسٹنٹ ڈائیریکٹر بلدیات و دہی ترقی امان اللہ خان، اسسٹنٹ کمشنر الپوری واجد علی خان،ایس ایچ او الپوری حاجی محمد عارف سمیت دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور صفائی ستھرائی کے اس مہم میں بھر پور تعاون کی یقین دہانی کر وائی۔۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں