0

ضلع ملاکنڈ میں عشرہ صفائی کا باقاعدہ آغاز

ملاکنڈ (مانند نیوز ڈیسک) صوبائی حکومت خیبر پختون خواہ اور ڈپٹی کمشنر/ کمانڈنٹ  ملاکنڈ لیویز ریحان خٹک کی خصوصی ہدایات پر پیر کے روز سے ضلع ملاکنڈ میں عشرہ صفائی کا باقاعدہ آغاز ہوا جو کہ 3 فروری 2021 تک جاری رہے گا۔ اس سلسلے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرانوارالحق نے ہمراہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیل معظم خان، ٹی ایم او بٹ خیلہ، ٹی او آر بٹ خیلہ اور سینٹری انسپکٹر ٹی ایم اے بٹ خیلہ نے مختلف مقامات پر صفائی کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے صفائی عملے کو ہدایت کی کہ وہ بازاروں اور گلیوں کی صفائی وستھرائی پر بھر پور توجہ دیں۔دریں اثنا ء ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر درگئی وحیداللہ نے سخاکوٹ بازار اور سستا بازار سخاکوٹ میں پرائس لسٹ کے مطابق اشیاء کی فروخت اور کورونا کے خلاف وضع کردہ ایس و پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا۔ پولیتھین بیگز استعمال کرنے والے دوکانداروں کیخلاف بھی کاروائی کی گئی۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں