0

مقامی افراد کوعلاقے میں ہی روزگار کے مواقع میسر ہوں، فضل حکیم

سوات (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویژن کے صدر و چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کے قیادت پر پوری قوم کا اعتماد ہے وزیر اعظم عمران خان کی حکومت آئینی مدت پوری کریں گیاپوزیشن جتنا چاہیے شور مچائیں اور جتنے استعفی دیں ان کی بلیک میلنگ سے حکومت نہیں ڈریں گی تھل کمراٹ کو سیاحت کا حب بنایا جائے گا جس سے نہ صرف مقامی سیاحت کو فروغ ملے گا بلکہ روزگار کے مواقع بھی بڑھیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے تھل کُمراٹ میں شمولیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا شمولیتی جلسے میں جماعت اسلامی کے سرکردہ اور تحصیل امیر رحیم اللہ اپنے خاندان اور سینکڑوں ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوئے شمولیت اختیار کرنے والوں کو فضل حکیم خان نے پارٹی کی ٹوپیاں پہنائی اور وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کیطرف سے نے نئے آنے والے ساتھیوں کو خوش آمدید کہا اور تسلی دی کہ پاکستان تحریک انصاف میں آپ کو عزت سے نوازا جائے گا۔فضل حکیم خان نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ محمود خان کے ساری توجہ غریب عوام کی حالت زندگی بہتر بنانے پر مرکوز ہے اور بہت جلد مہنگائی پر بھی ہنگامی بنیادوں پر قابو پالیا جائے گا انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کی منتخب شدہ حکومت ہے اور وزیر اعظم عمران خان کو پاکستان کے بائیس کروڑ عوام نے منتخب کرکے اس ملک کا سربراہ بنایا ہے وہ کسی کے بلیک میلنگ میں نہیں آئینگے انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن میں سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے کالام، کمراٹ اور کالاش میں اسپیشل ٹورازم اتھارٹیز قائم کی جا چکی ہیں، مختلف مقامات تک پہنچنے کیلئے رابطہ سڑکوں کی تعمیر اور 14 کلو میٹر کمراٹ کیبل کیلئے بھی اقدامات جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم  اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا تھل کمراٹ پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں اور یہاں کے تمام محرومیوں کا جلد ازالہ کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ تھل کمراٹ پی ٹی آئی کا مضبوط گڑھ اور غیور قوم کی سرزمین ہے جہاں کی ترقی کے لئے تمام توانائیاں بروئے کار لائینگے اور ترقیاتی فنڈز کے منصفانہ تقسیم سے دیر کوہستان میں تعلیم، صحت سمیت تمام شعبوں میں ریکارڈ ترقیاتی اصلاحات اور کام کرینگے انہوں نے کہا کہ یہاں کے کارکنوں کو کبھی بھی مایوس نہیں کریں گے۔انہوں نے عوام سے وعدہ کیا کہ تھل کمراٹ کیلئے ریسکیو 1122 کے قیام کیلئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے آیندہ خصوصی ملاقات میں زیر بحث لاونگا تاکہ تھل کمراٹ میں بھی ریسکیو 1122 کا قیام عمل میں لایا جائے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں