0

نوشہرہ، تھانہ کینٹ اور تھانہ پبی پولیس کی مشترکہ کامیاب کاروائی

نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) افراسیاب ظفر ساکن واپڈا کالونی نے پولیس کو رپورٹ درج کی۔کہ اُس نے اپنی موٹر کار گھر کے باہر کھڑی کی اور گھر کے اندر چلا گیا۔واپس آکر دیکھا کہ نا معلوم چور میری موٹرکار نمبری 7137/LRBسرقہ کرکے لے گئے تھے۔رپورٹ پر فوری طور پر مقدمہ نمبر 292 مورخہ 25-06-2020 جرم 381A درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔اسی طرح محمد ممتاز ساکن سرگودھا کی موٹر کار نمبری 572/ICT بکرا منڈی نزد نوشہرہ کینٹ سے نامعلوم چور چوری کرکے لے گئے۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن (R)نجم الحسنین نے اس واردات کا نوٹس لیتے ہوِئے طیب جان DSP پبی کی سربراہی میں شفیع الرحمن اور زرداد خان پر مشتمل ٹیم تشکیل دیکر موٹرکاروں کی برآمدگی اور ملزم کی گرفتاری کا ٹاسک حوالہ کیا۔تفتیشی ٹیم نے تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے مختلف مقامات سے CCTV فوٹیج حاصل کی۔جدید طریقہ تفتیش سے پوری طرح استفادہ حاصل کرتے ہوئے  شواہد کو صیح طریقے سے بروئے کار لاکر دن رات کی انتھک محنت اور مختلف افراد کو شامل تفتیش کرتے ہوئے اصل ملزم تک رسائی حاصل کر لی۔ملزم افتخار مرزا ولد میرزمان ساکن مظفر آباد کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزم کی نشاندہی پر 02 موٹر کاریں برآمد کر لی گئی ہیں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں