0

ہنگو جیو ڈیشل حوالات میں قیدیوں کی حالت زار کا نوٹس لیا جائے

ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) ہنگو جیوڈیشل حوالات میں قیدیوں کی حالت زار کا نوٹس لیا جائے،حوالات میں گنجائش سے زیادہ قیدیوں کی موجودگی کئی مسائل جو جنم دے رہی ہے،ڈسٹرکٹ جیل کو فکشنک کرنے کے اقدامات اٹھائے جائیں ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی صوبائی کونسل کے ممبر ملک امان اللہ خان نے اخباری بیان میں کیا انہوں۔ ے کہا کہ ہنگو میں قیدیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جیوڈیشل حوالات میں گنجائش سے زیادہ قیدی پابند سلاسل ہیں اور یہ عمارت  بھی انتہائی مخدوش حالت میں ہے ملک امان اللہ خان نے کہا کہ لمحہ فکریہ ہے کہ کئی سالوں سے زیر تعمیر ڈسٹرکٹ جیل تا حال فکشنل نہیں کی جاسکی اور یوں جیوڈیشل حوالات پر سارا انحصار کیا جا رہا ہے عوامی نیشنل پارٹی صوبائی کونسل کے ممبر ملک امان اللہ خان نے صوبائی حکومت کے اعلی حکام،کمشنر کوہاٹ آر پی او کوہاٹ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہنگو اکرام اللہ خان سے اخباری بیان کے توسط سے مطالبہ کیا ہے کہ جیوڈیشل حوالات میں نہ صرف قیدیوں کو سہولیات فراہم کی جائیں بلکہ کئی سالوں سے زیر تعمیر ڈسٹرکٹ جیل کو فکشنل کرنے کے بھی اقدامات اٹھائے جائیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں