0

اکنامک زون سے چکدرہ کو نکالنے کیخلاف ادینزئی پریس کلب میں گرینڈ جرگہ‎

چکدرہ (مانند نیوز ڈیسک) حکومت کا 10مقامات پر مشتمل اکنامک زون سے چکدرہ کو نکالنے کیخلاف ادینزئی پریس کلب میں سیاسی جماعتوں کا مشترکہ گرینڈ جرگہ کا انعقاد۔چکدرہ اکنامک زون سے محروم کرنا 9اضلاع کے ساتھ ظلم اور ناانصافی ہے۔اگر چکدرہ کو اکنامک زون میں شامل نہ کیاگیاتو احتجاج پر مجبور ہونگے۔سابق صوبائی وزیر بخت بیدار خان،سابق وفاقی وزیر مملکت ملک عظمت خان،سید لیاقت الملک،خورشید علی خان،عطاءاللہ ایڈوکیٹ،ملک فخرزمان،باچہ حسین،زرنصیب خان،بہادرزیب خان،سر تاج خان اور دیگر کا ادینزئی پریس کلب میں چکدرہ اکنامک زون سے متعلق گرینڈ جرگہ سے خطاب۔صوبائی حکومت کی 10مقامات پر مشتمل اکنامک زونز سے چکدرہ کو نکالنے کیخلاف ادینزئی پریس کلب میں  مختلف سیاسی جماعتوں کا ایک گرینڈ جرگہ منعقد ہوا۔گرینڈ جرگہ سے پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق صوبائی وزیر بخت بیدار خان،سابق وفاقی وزیر ملک عظمت خان،گجر قومی موومنٹ کے مرکزی چئیرمین الحاج زرین خان گجر ،ادینزئی قومی جرگہ   کے خورشید علی خان، جماعت اسلامی کے ضلعی رہنماء سید لیاقت الملک باچہ،چکدرہ بار ایسوسی ایشن کے صدر عطاء اللہ ایڈوکیٹ،قومی وطن پارٹی کے ضلعی چئیر مین باچہ حسین،جمعیت علماء اسلام کے حاجی زرنصیب ،پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سرتاج خان،حقوق  چکدرہ کے بہادرزیب خان،پاکستان تحریک انصاف کے  ملک فخر زمان نے خطاب کیا۔مقررین نے کہا کہ 10مقامات پر مشتمل اکنامک زونز سے چکدرہ کو نکالنا ظلم وزیادتی ہے۔اگر چکدرہ اکنامک زون کو بحال نہ کیاگیا تو ادینزئی کے سیاسی جماعتیں احتجاجی تحریک شروع کریگی۔چکدرہ ملاکنڈ ڈویژن کا گیٹ وے ہیں۔ملاکنڈ ڈویژن میں دیر چترال کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کیا جائے۔ترقیاتی منصوبوں اور فنڈز کویہاں سے سوات منتقل کرکے علاقے کو نظر انداز کیا جارہاہے۔علاقے کے ساتھ مسلسل زیادتی پر مقامی ممبران اسمبلی کی خاموشی معنی خیز ہے۔وزیر اعلی محمود خان کا تعلق ملاکنڈ ڈویژن کے ضلع سوات سے ہے مگر اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت یہاں کے منصوبے سوات منتقل کریں گے۔مقررین نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں