0

وزیراعظم نے اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات   کا  نوٹس لے لیا۔ حکومت نے بیرون ملک موجود سفارتکاروں کی کارکردگی جانچنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کی منظوری کے بعد کارکردگی پرفارما وزارت خارجہ کو بھجوادیا گیا۔ وزیر اعظم نے بیرون ملک تعینات پاکستانی سفیروں کی کارکردگی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیر اعظم نے وزارت خارجہ سے20روز میں رپورٹ طلب کی ہے۔ وزیر اعظم نے تمام سفیروں کے لئے فریم ورک تیار کر لیا گیا اوروزارت خارجہ اسے ارسال سفیروں کو ارسال کرے گی۔ فریم ورک کے مطابق کام نہ کرنے والے سفیروں کو تبدیل کر دیا جائے گا۔ ہر سفیر کی 20دن رپورٹ وزیر اعظم عمران خان کو ارسال کی جائے گی۔ مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لئے سفراء نے جو کام کیا ہے اس حوالہ سے بھی رپورٹ طلب کی گئی جبکہ وزیر اعظم نے افغان امن عمل میں پاکستان کو دنیا کے سامنے کتنا اجاگر کیا گیا اس حوالہ سے بھی رپورٹ وزیر اعظم نے طلب کر لی ہے، باہمی تعلقات اور معاشی سفارتکاری کو فروغ دینے اور پاکستانی مصنوعات کی عالمی منڈیوں تک رسائی کے لئے اب تک کیا کام کیا گیا اس حوالہ سے بھی وزیر اعظم عمران خان نے تفصیلات طلب کی ہیں۔ تمام سفیر اور قونصل جنرل روزانہ اور ماہانہ بنیاد پر اپنی کارکردگی رپورٹ بھیجنے کے پابند ہوں گے۔ وزارت خارجہ کو ہر سفیر کی سہ ماہی کاکردگی رپورٹ وزیر اعظم کو بھیجنے کی ہدایت کی گئی۔ کارکردگی رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد سفیروں کو ان کے عہدوں پر برقراررکھنے یا انہیں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کی متعدد شکایات کی روشنی میں سفیروں کی کارکردگی جانچنے کا فیصلہ ہوا ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں