0

ڈی ایچ کیو ہسپتال میں شہریوں کے لئے صحت عامہ کی تمام تر سہولیات دستیاب ہیں، ایم ایس لکی مروت

سرائے نورنگ (مانند نیوز ڈیسک) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لکی مروت کے ایم ایس ڈاکٹر شمس الرحمن وزیر نے کہاہے کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں شہریوں کے لئے صحت عامہ کی تمام تر سہولیات وافر مقدار میں دستیاب ہیں شہری نجی کلینکوں کی بجائے سرکاری ہسپتال میں علاج کو یقینی بنائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں اپنے دفتر میں میڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ ڈی ایچ کیو ہسپتال لکی مروت میں علاج معالجے کی تمام سہولیات میسر ہیں اس کے علاوہ طبی عملہ ہسپتال آنے والے مریضوں کے علاج معالجے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے انہوں نے کہاکہ ہسپتال میں روزانہ کی بنیاد پر صفائی ستھرائی کا عمل بھی جاری ہیں تاکہ مریضوں کو صاف ماحول فراہم ہو انہوں نے شہریوں پر زور دیتے ہوئے کہاکہ اپنا علاج نجی کلینکوں کی بجائے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں یقینی بنائیں انہوں نے مزید کہاکہ ہسپتال میں شہریوں کے علاج معالجے پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں کریں گے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں