0

وزیراعظم پاکستان کا ویژن ہے کہ ہرصورت میں ٹورازم کو فروغ دینا ہے، شوکت یوسفزئی

ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا کے وزیر ثقافت و کلچر شوکت علی یوسفزئی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا ویژن ہے کہ ہرصورت میں ٹورازم کو فروغ دینا ہے تاکہ ہم دنیا کو اپنے ملک اور صوبہ خیبر پختونخوا کی خوبصورتی اور پر امن چہرہ دکھا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہما رے ملک میں گلیات، مالم جبہ اورکالام دنیا کی خوب صورت ترین جگہوں میں شامل ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہو ں نے گزشتہ روز ایوبیہ میں گلیا ت ڈوپلمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام تین روزہ سنو فسٹول کی اختتامی تقریب کے موقع پر میڈیا اور سیاحوں سے باتیں چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت صوبے میں سیاحت کے فروغ کے لیے ٹھوس اور جامع اقدامات اٹھا رہی ہے اور ایسے ایونٹس کے انعقاد سے لوگوں کے اندر اعتماد بحال ہوگا اور کاروباری سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔انہو ں نے کہا کہ ساحت کا فروغ موجودہ حکو مت کی اولین ترجیح ہے۔ سیاحت کے فروغ کے لئے حکومت متعلقہ محکموں کی ہر ممکن معاونت کر رہی ہے۔انہو ں نے گلیا ت ڈوپلمنٹ اتھا رٹی کوتین روزہ کامیاب ایونٹس پر خرا ج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا اس تین روزہ سنو فسٹول سے ہمارے گلیات ملک بھر کے سیاحوں کی توجہ کا مر کز بنا۔صو بائی وزیر شوکت یو سفزئی نے اس موقع پر سنو فسٹول میں حصہ لینے وا لے کھلاڑیوں،صحافیو ں اور ایونٹس کے انعقاد میں حصہ لینے وا لو ں کو سرٹیفیکٹ اور شیلڈ تقسیم کئے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں