0

این ٹی ایس ٹیسٹ میں مبینہ بے قاعدگیوں پر شدید تشویش کا اظہار، جے آئی یوتھ

سرائے نورنگ (مانند نیوز ڈیسک) جے آئی یوتھ ضلع لکی مروت نے حال ہی میں این ٹی ایس ٹیسٹ میں مبینہ بے قاعدگیوں پر شدید تشویش کااظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ فوری  طورپراین ٹی ایس ٹیسٹ کاسسٹم ختم کرکے متبادل نظام لایاجائے بصورت دیگر جے یوآئی یوتھ کسی صورت خاموش نہیں بیٹھے گی۔ان خیالات کااظہار جے آئی یوتھ ضلع لکی مروت کے ضلعی جنرل سیکرٹری قسمت اللہ خان نے یہاں میڈیاسنٹر نورنگ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر اُن کے ہمراہ تحصیل صدر محمداسحق خان،فنانس سیکرٹری شعیب خٹک اور بائیست خیل کے صدرضیاء اللہ،تحصیل صدر نعمت اللہ سرحدی، جنرل سیکرٹری فرحان اللہ اور میڈیاانچارج شاکراللہ خان بھی موجودتھے۔اُن کاکہناتھا موجودہ حکومت ایک طرف تعلیمی نظام میں اصلاحات لانے کی باتیں کررہی ہے تاہم دوسری طرف وہ خود تعلیمی نظام میں اصلاحات میں رکاوٹ بنی ہوئی ہے اُنہوں نے صوبائی حکومت کو خبردارکیاکہ نوجوانوں کے مستقبل سے کھیلنے سے گریز کریں اُنہوں نے کہاکہ حال ہی میں محکمہ تعلیم میں مختلف کیڈر کے لئے بنائے گئے این ٹی ایس ٹیسٹ میں کورس سے ہٹ کر ٹیسٹ بنانے اور ٹیسٹ وقت سے قبل آوٹ ہوئے ہیں جس سے نوجوانوں میں شدید مایوسی پھیل گئی صرف یہی نہیں بلکہ این ٹی ایس ٹیسٹ میں تعینات عملے کی لاپرواہی کے باعث اُمیدواروں کو مخالف ٹیسٹ دئیے گئے۔جے آئی یوتھ ضلع لکی مروت نے متنبہ کیا ہے کہ اگر صوبائی حکومت نے پچھلے دنوں این ٹی ایس ٹیسٹ منسوخ نہ کیاگیا توجے آئی یوتھ لکی مروت قائدین کے حکم پر احتجاجی تحریک شروع کریں گے اور نوجوانوں کے مستقبل کے لئے ہرحدتک جائیں گے اُنہوں نے پشاور ہائیکورٹ سے بھی سوموٹو ایکشن لینے کاپرزور مطالبہ کیا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں